صوابی،رقم تنازعہ،بھتیجے کی فائرنگ سے چچی جاں بحق،2 زخمی

صوابی،رقم تنازعہ،بھتیجے کی فائرنگ سے چچی جاں بحق،2 زخمی

  

صوابی(بیورورپورٹ)مانیری پایاں صوابی میں رقم کے تنازغہ پر بھتیجے کی فائرنگ سے چچی جاں بحق جب کہ دو چچا زاد بھائی زخمی ہو گئے۔پولیس تھانہ صوابی کی رپورٹ کے مطابق فضل رحیم سکنہ مانیری پایاں نے ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ مبینہ ملزمان اعزاز ولد ثابت شاہ اور واحد علی ولد فیض محمد ساکنان مانیری نے ان کے علاوہ مکمل شاہ اور شہزاد پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ان کا بھائی شہزاد موقع پر جاں بحق ہو گیا جب کہ چچا مکمل شاہ اور وہ شدید زخمی ہو گئے وجہ عناد رقم کا تنازغہ بیان کیا گیا ہے۔ صوابی پولیس نے فضل رحیم کی رپورٹ پر مبینہ ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ مقتول اور ملزمان آپس میں چچا بھتیجا بتائے گئے ہیں #

مزید :

پشاورصفحہ آخر -