مردان کے تاجروں کے مسائل حل کئے جائیں گے،نائب ناظم اسد علی کشمیری

مردان کے تاجروں کے مسائل حل کئے جائیں گے،نائب ناظم اسد علی کشمیری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رستم (نمائندہ پاکستان) ضلع مردان کے نائب ناظم اسدعلی کاشمیری نے کہا ہے کہ مردان کے تاجر برداری کے جائز مطالبات حل کیے جائیں گے،ضلعی حکومت انتظامیہ اور تاجربرداری کے درمیان غلط فہمی دور کرنے میں اپنا مثبت کردار ادا کرئیگی اوردونوں فریقوں کے درمیان ثالثی کیلئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی،ضلع مردان میں امن وآمان برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور تاجر برداری ملکر کام کرئینگے ان خیالات کا اظہار انہوں رستم میں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ ممبر نعیم باچہ بھی موجود تھے اسد علی کاشمیری نے کہا کہ تاجر بردار ی ملکی معیشت میں ریڑ کی ہڈی کی حیثت رکھتی ہے اور ان کا ملک کی معیشت میں موثرکردار ہے ضلعی حکومت انجمن تاجران اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان موجودہ صورت خال میں ثالثی کاکردار آدا کرئیگی اور بہت جلد پرآمن طریقے سے اس مسلے کو حل کرنے میں کامیاب ہوجائیگی۔