خیبرپختونخوا کے سکولوں میں زبان کی ڈیسلیسیاکے متعلق آگاہی

خیبرپختونخوا کے سکولوں میں زبان کی ڈیسلیسیاکے متعلق آگاہی

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سکولوں میں زبانی ڈیسلیسیا کی وجہ سے تعلیمی استعداد میں کمی کے احساس کو اجاگر کیا گیا ہے۔ زبانی ڈیسلیسیا سے لکھے ہوئے الفاظ سمجھنے میں مشکل پیش آتی ہے۔ اس مہم کا مقصد طالبعلموں، والدین اور عوام میں شعور بیدا کرنا ہے کہ وہ ایسی مشکل پر قابو پالیں۔ یہ آگاہی مہم تعلیمی استعداد میں مشکل دور کرنے کے لئے پہلا قدم ہے۔ لفظی نظر تو نہیں آتی مگر اس کا اثر بہت زیادہ ہوتا ہے اور طالبعلموں، اساتذہ اور عوام کو اس کا علم نہیں لہذا ایسے طالبعلموں کو کوئی سپورٹ نہیں ملتی۔ یہی وجہ ہے کہ اکثر بچے سکول میں اچھا نتیجہ حاصل نہیں کرتے اور بالآخر سکول چھوڑ جاتے ہیں۔خیبرپختونخواہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ طالبعلموں، اساتذہ، والدین اور عوام میں اخبارات، پبلک سروس ریڈیو میسج، سوشل میڈیا، ویڈیو کلپس، سکول لیول پوسٹرز کے ذریعہ اس مہم کو بااثر، بامقصد اور مفید بنائے گا۔خیبرپختونخواہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ پر اس کی وضاحت موجود ہے جس کی مدد سے طالبعلم، اساتذہ، والدین اور عوام اس مشکل پر قابو پاسکتے ہیں تاکہ اس کمزوری والے طلباء بھی تعلیمی استعداد سے بھرپور فائدہ حاصل کرسکیں۔خیبرپختونخواہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام وسائل استعمال کرکے اس کمزوری کے خلاف آن لائن پیک تیار کیا ہے۔ اس پیک میں ایک سوالنامہ بھی ہے جسے استعمال کرکے اس کمزوری پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ آن لائن پیک میں میڈیکل پروفیشنلز سے بھی رہنمائی کا طریقہ بیان کیا گیا ہے اور یہاں پاکستان میں مختلف آرگنائزیشنز کے پتہ جات بھی ہیں جہاں سے رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے۔ سروس پیک خیبرپختونخواہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی ویب سائٹ http://www.kpese.gov.pk پر موجود ہے۔

مزید :

صفحہ اول -