نیب قوانین میں سرکاری افسران کیلئے قانون لاناچاہئے،شیخ رشید

نیب قوانین میں سرکاری افسران کیلئے قانون لاناچاہئے،شیخ رشید
نیب قوانین میں سرکاری افسران کیلئے قانون لاناچاہئے،شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ بیوروکریسی کام نہیں کررہی،نیب قوانین میں سرکاری افسران کیلئے قانون لاناچاہئے،نیب قوانین کی وجہ سے سرکاری افسران ڈرے ہوئے ہیں،سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے نے کہا کہ انتخابات براہ راست ہونی چاہئے ،چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہو رہی،سب صاحب حیثیت سینٹرز ہیں ،سینیٹ میں جوبھی جیتے یاہارے جمہوریت کمزورہوگی،ان کا کہناتھا کہ حکومت کے پاس تعویزبھی ہوتے ہیں سیاسی تعویز وسیم سجاد کے وقت میں بھی چلے تھے ،عمران خان 5 سال پورے کریں گے، وزیراعلیٰ عثمان بزدارکےساتھ ہوں، دیوار کے پیچھے جو حالات ہیں وہ بیان نہیں کر سکتا،انہوں نے کہا کہ یہ مر جائیں گے مگر پیسے نہیں دیں گے، انہوںنے کہا کہ فضل الرحمان اپنی لیز پرزمینوںسے بھی ہاتھ دھو بیٹھیں گے ۔