رانا ثنا اللہ کا میڈیکل کرانے کی درخواست پر سماعت،عدالت نے جیل حکام سے رپورٹ طلب کرلی

رانا ثنا اللہ کا میڈیکل کرانے کی درخواست پر سماعت،عدالت نے جیل حکام سے رپورٹ ...
رانا ثنا اللہ کا میڈیکل کرانے کی درخواست پر سماعت،عدالت نے جیل حکام سے رپورٹ طلب کرلی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد منشیات عدالت نے رانا ثنا االلہ کا میڈیکل کرانے کی درخواست پر جیل حکام سے رپورٹ طلب کرلی ،عدالت نے جیل حکام سے 9 اگست تک جواب طلب کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق انسداد منشیات عدالت میں راناثنااللہ کامیڈیکل کرانے کی درخواست پرسماعت ہوئی،درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ راناثنااللہ دل کے عارضہ میں مبتلاہیں،عدالت سے استدعا ہے کہ گھرسے ادویات منگوانے کی اجازت دی جائے،انسدادمنشیات عدالت نے جیل حکام سے رپورٹ طلب کرلی،پہلی رپورٹ کے مبہم ہونے پرتفصیلی رپورٹ طلب کی گئی ،عدالت نے جیل حکام سے 9 اگست تک جواب طلب کرلیا ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -