ایل این جی کوٹہ کیس،مفتاح اسماعیل کی درخواست ضمانت پرآج سماعت ہو گی

ایل این جی کوٹہ کیس،مفتاح اسماعیل کی درخواست ضمانت پرآج سماعت ہو گی
ایل این جی کوٹہ کیس،مفتاح اسماعیل کی درخواست ضمانت پرآج سماعت ہو گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایل این جی کوٹہ کیس میں سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی درخواست ضمانت پر سماعت آج ہو گی،اسلام آبادہائیکورٹ کا ڈویژن بنچ سماعت کرے گا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت آج ہو گی ،ہائیکورٹ کا 2 رکنی بنچ درخواست پر سماعت کرےگا،بنچ میں جسٹس عامرفاروق اورجسٹس گل حسن اورنگزیب شامل ہیں ، عدالت نے نیب سے جواب طلب کررکھاہے،نیب کی جانب سے آج عدالت میں جواب جمع کرایا جائے گا۔