ایل این جی کیس خود بہتر سمجھتاہوں،میں اپنی وکالت خود ہی کرونگا،شاہد خاقان عباسی ،سابق وزیراعظم کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

ایل این جی کیس خود بہتر سمجھتاہوں،میں اپنی وکالت خود ہی کرونگا،شاہد خاقان ...
ایل این جی کیس خود بہتر سمجھتاہوں،میں اپنی وکالت خود ہی کرونگا،شاہد خاقان عباسی ،سابق وزیراعظم کے ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایل این جی سکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں 15 اگست تک توسیع کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی ٹیم نے ریمانڈمکمل ہونے پر شاہد خاقان عباسی کو احتساب عدالت میں پیش کردیا،سابق وزیراعظم کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے رو برو پیش کیا گیا،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،شاہد خاقان عباسی کی فیملی اور لیگی رہنما بھی عدالت میں موجود تھے،نیب نے سابق وزیراعظم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان سے ابھی تفتیش کرنا ہے مزید ریمانڈ دیا جائے،نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ 15 اگست تک تو عید کی چھٹیاں ہیں ،جج احتساب عدالت نے کہا کہ کوئی بات نہیں چھٹی کے دن سماعت کرلیتے ہیں ،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جتنا جسمانی ریمانڈ آپ دینا چاہتے ہیں دے دیں،اس پر جج احتساب عدالت نے کہا کہ آپ وکیل کرلیں جو جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کر سکے ،شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میں اپنی وکالت خود ہی کروں گا،میں اس وقت وزیر تھا ایل این جی کیس خودبہتر سمجھتا ہوں ،نیب والوں کو بھی ایل این جی سمجھاﺅں گابس کچھ وقت چاہئے ،،عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے جسمانی ریمانڈ میں مزید14 روز کی توسیع کردی عدالت نے سابق وزیراعظم کو 15 اگست کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔کمرہ عدالت میں شاہد خاقان عباسی سے ان کی فیملی اور لیگی رہنماﺅں نے ملاقات کی ،اس موقع پر صحافی کے سوال”سینٹ الیکشن ہیں کیا کہیں گے “کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ دوپہر کو فیصلہ ہو جائے گا،جمہوریت کی فتح ہو گی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -