کپتان اکیلاٹیم کونہیں جتواسکتا،عوام کوشامل کرکے ہی خطرات سے نمٹاجاسکتاہے،شاہ محمود قریشی

کپتان اکیلاٹیم کونہیں جتواسکتا،عوام کوشامل کرکے ہی خطرات سے ...
کپتان اکیلاٹیم کونہیں جتواسکتا،عوام کوشامل کرکے ہی خطرات سے نمٹاجاسکتاہے،شاہ محمود قریشی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ماحول کوبہتربناناہم سب کی ذمہ داری ہے،کراچی میں نالوں کی بندش شاپنگ بیگزکی وجہ سے ہے،مستقبل میں خطے کوقحط اورسیلاب جیسی صورتحال کاسامناہوسکتاہے،موسمیاتی تبدیلی ملک کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے،انہوں نے کہا کہ ٹیم کاکپتان اکیلاٹیم کونہیں جتواسکتا،عوام کوشامل کرکے ہی خطرات سے نمٹاجاسکتاہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحول کو بہترکرنا ہم سب کا فرض ہے، پلاسٹک بیگ میں کوڑا ڈال کرپھینکا جاتاہے، کراچی میں نالے بند ہونے کی وجہ شاپنگ بیگز ہیں،انہوں نے کہا کہ سیوریج نظام بھی اکثر شاپنگ بیگز کی وجہ سے متاثر ہوتاہے ،ہم مل کرکلین اینڈ گرین پاکستان بنانے میں کامیاب ہوں گے، شاہ محمودقریشی نے کہا کہ مستقل میں خطے کو قحط اور سیلاب جیسی صورتحال کا سامنا ہوسکتاہے، نوجوانوں نے تبدیلی لا کر دکھائی ہے، نوجوان تبدیلی لا سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ملک کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے، شاپنگ بیگز کی روک تھام کیلئے 14اگست سے مہم شروع کریں گے،کلین اینڈگرین پاکستان بنانے میں کامیاب ہوں گے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -