جعلی اکاؤنٹس کیس: فریال تالپور کا 7 روز کا راہداری ریمانڈ منظور

جعلی اکاؤنٹس کیس: فریال تالپور کا 7 روز کا راہداری ریمانڈ منظور
جعلی اکاؤنٹس کیس: فریال تالپور کا 7 روز کا راہداری ریمانڈ منظور

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار پی پی رہنما فریال تالپور کا 7 روز کا راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے راہداری ریمانڈ کےلئے درخواست پر سماعت کی،نیب حکام نے موقف اپنایا کہ فریال تالپور کو سندھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرنا ہے لہٰذا ان کا راہداری ریمانڈ منظور کیا جائے،عدالت نے نیب کی استدعا پر پی پی رہنما کا 7 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا، فریال تالپور کو آج ہی کراچی منتقل کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -