مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا

مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ ...
مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا، الیکشن کمیشن فیصلہ 27 اگست کو سنائے گا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی،وکیل ن لیگ نے کہا کہ مریم نوازکی نامزدگی پارٹی آئین کے تحت ہوئی،ن لیگ کاآئین الیکشن کمیشن سے منظورشدہ ہے، درخواست گزارملیکہ بخاری کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ نااہلی کے بعدنوازشریف کاپارٹی عہدہ سپریم کورٹ میں چیلنج ہوا،مریم نوازنیب عدالت سے سزایافتہ ہیں،اسلام آبادہائیکورٹ نے مریم نوازکی سزامعطل کردی،الیکشن کمیشن رکن ارشاد قیصر نے کہا کہ مریم نوازکی سزاپرعملدرآمدمعطل ہوا،سزانہیں،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ سزامعطلی سے بہترہے عدالتیں بری کردیاکریں،رکن الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہائیکورٹ نے مریم کوبری کردیاتوآپ کاکیس ختم ہوجائےگا،رکن الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ کونساقانون ہے اپیل میں سزاہی معطل کردی جائے،چیف الیکشن کمشنر زیرالتواعدالتی معاملے پرفیصلہ کیسے دے سکتے ہیں؟الیکشن کمیشن نے مریم نواز کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو 27 اگست کو سنایا جائے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -