لیگی سینٹر کلثوم پروین،صادق سنجرانی کو ووٹ دینے پر بضد،شہبازشریف نے وضاحت سننے سے انکار کردیا

لیگی سینٹر کلثوم پروین،صادق سنجرانی کو ووٹ دینے پر بضد،شہبازشریف نے وضاحت ...
لیگی سینٹر کلثوم پروین،صادق سنجرانی کو ووٹ دینے پر بضد،شہبازشریف نے وضاحت سننے سے انکار کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی اور صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف نے سینٹر کلثوم پروین کاحکومتی عشائیے میں شرکت پر بات سننے سے انکار کردیا اور انہیں اپنی سیٹ پر جا کر بیٹھنے کا کہہ دیا،سینٹر کلثوم پروین ایک بار پھر صادق سنجرانی کے حق میں ووٹ دینے پر بضد ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینٹر کلثوم پروین چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو ووٹ دینے پر بضد ہیں ،سینٹر کلثوم پروین نے شہبازشریف کو حکومتی عشائیہ میں شرکت پر وضاحت کی کوشش کی لیکن صدر ن لیگ شہبازشریف نے ان کی بات سننے سے انکار کردیااور انہیں اپنی نشست پر جا کر بیٹھنے کا کہہ دیا،شہبازشریف نے آپ وضاحت ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے رکھیں ،پارٹی لائن سے انحراف قابل قبول نہیں ،واضح رہے کہ ایاز صادق ،مشاہد اللہ خان اور دیگرسینٹر کلثوم پروین کو استعفیٰ کا مشورہ دے چکے ہیں ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -