سینیٹ کا اجلاس شروع ، اپوزیشن اور حکومتی سینیٹرز شریک

سینیٹ کا اجلاس شروع ، اپوزیشن اور حکومتی سینیٹرز شریک
سینیٹ کا اجلاس شروع ، اپوزیشن اور حکومتی سینیٹرز شریک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین سینیٹ صاد ق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلئے ایوان کا اجلاس شروع ہو گیا ہے جس دوران حکومتی ،ا پوزیشن اور ایم کیوایم کے سینیٹرز بھی موجود ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کا اجلاس پریزائڈنگ آفیسر بیرسٹر سیف کی زیر صدارت شروع ہو گیاہے ، سینیٹ کی کارروائی کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ۔تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہو گی جس کیلئے پولنگ بوتھ قائم کر دیئے گئے ہیں ۔ ایوان بالا میں اس وقت کل سینیٹرز کی تعداد 103 ہے۔ مسلم لیگ ن 30، پیپلز پارٹی 20، تحریک انصاف 14، ایم کیو ایم 5، نیشنل پارٹی 5، جے یو ا?ئی ف4، جماعت اسلامی 2، بلوچستان عوامی پارٹی 2، پختونخوا ملی عوامی پارٹی 2، اے این پی 1، بی این پی مینگل 1، مسلم لیگ فنکشنل 1 جبکہ ا?زاد ارکان کی تعداد 16 ہے۔ اپوزیشن 62 ووٹوں کے ساتھ اپنی کامیابی کیلئے پر اعتماد ہے۔

مزید :

قومی -