تحریک عدم اعتماد ایوان بالا میں پیش،چیئرمین سینٹ صاد ق سنجرانی اٹھ کر حاصل بزنجو کی نشست پر چلے گئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد ایوان بالا میں پیش کردی گئی ،چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی خود اٹھ کر حاصل بزنجو کی نشست پرچلے گئے،صادق سنجرانی اور حاصل بزنجوکچھ دیر خوشگوارماحول میں گفتگو کرتے رہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کیخلاف تحریک عدم اعتماد ایوان بالا میں پیش کردی گئی،تحریک عدم اعتمادمسلم لیگ ن کے راجہ ظفر الحق نے پیش کی،بیرسٹرسیف پریزائیڈئنگ افسر کی حیثیت سے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں ،تحریک عدم اعتماد پیش کئے جانے پر چیئر مین سینیٹ صادق سنجرانی خود اٹھ کر حاصل بزنجو کی نشست پرچلے گئے،صادق سنجرانی اور حاصل بزنجوکچھ دیر خوشگوارماحول میں گفتگو کرتے رہے۔