اگر حسن علی کے والدین نے شامیہ آرزو کو دلہن بنانے سے انکار کر دیا تو وہ کیا کریں گے؟ فاسٹ باﺅلر کے بھائی نے سب کچھ بتا دیا

اگر حسن علی کے والدین نے شامیہ آرزو کو دلہن بنانے سے انکار کر دیا تو وہ کیا ...
اگر حسن علی کے والدین نے شامیہ آرزو کو دلہن بنانے سے انکار کر دیا تو وہ کیا کریں گے؟ فاسٹ باﺅلر کے بھائی نے سب کچھ بتا دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باﺅلر حسن علی کے بھائی کا کہنا ہے کہ فاسٹ باﺅلر اپنے والدین کی بہت عزت کرتے ہیں اور ان والدین کی مرضی نہیں ہوئی تو وہ شادی نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صنم علی نے کہا کہ 20 اگست کو ہم یہاں سے جارہے ہیں جبکہ بھارت سے بھی فیملی یہاں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ حسن ہم دونوں سے چھوٹا ہے اور والدین کی بہت عزت کرتا ہے اور ان کی رضامندی سے ہی سب کچھ ہو گا۔

حسن علی کے بھائی کا کہنا تھا کہ اگر انہیں ایسا لگا کہ والدین کی مرضی نہیں تو وہ ان کی بات نہیں ٹالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں کے گھر والے آپس میں ملیں گے پھر فیصلہ ہو گا کہ نکا ح کرنا ہے یا شادی کرنی ہے جبکہ میں نے اپنی ہونے والی بھابھی کیلئے لہنگے بھی دیکھ رکھے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبر منظر عام پر آئی تھی کہ حسن علی نے اپنی ہونے والی اہلیہ کیلئے گوجرانوالہ کی نجی ہاؤسنگ سکیم میں گھر خرید لیا ہے۔حسن علی شادی کے بعد اپنی اہلیہ شامیہ آرزو کو اسی گھر میں لے کر آئیں گے۔ نئے گھر میں نیا بستر، اے سی اور دیگر سامان بھی پہنچایا جاچکا ہے اور اپنی نگرانی میں مایہ ناز کرکٹر گھر کو سجا رہے ہیں۔حسن علی نے نیا گھر ایک سال قبل خریدا ہے اور اسی میں اپنے بھائی کے ساتھ رہائش پذیر ہیں۔

مزید :

کھیل -