”پی ایس ایل فائیو کا کوئی بھی میچ پشاور میں نہیں کھیلا جا سکتا کیونکہ۔۔۔“ ایسی خبر آ گئی کہ پشاور کے شائقین کرکٹ افسردہ ہو جائیں

”پی ایس ایل فائیو کا کوئی بھی میچ پشاور میں نہیں کھیلا جا سکتا کیونکہ۔۔۔“ ...
”پی ایس ایل فائیو کا کوئی بھی میچ پشاور میں نہیں کھیلا جا سکتا کیونکہ۔۔۔“ ایسی خبر آ گئی کہ پشاور کے شائقین کرکٹ افسردہ ہو جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے تمام میچز پاکستان کے کروانے کی کوششیں جاری ہیں تاہم اس دوران پشاور میں میچ کرانے کا خواب پورا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا کیونکہ ارباب نیاز سٹیڈیم پشاور میں کام کرنے والی کمپنی نے پی ایس ایل سے قبل سٹیڈیم تیار کرنے سے معذرت کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیرکھیل عاطف خان کواسٹیڈیم سے متعلق دی جانے والی بریفنگ کے دوران انہوں نے تعمیراتی کمپنی کے چیف انجینئر سے سوال کیا کہ کیا پی ایس ایل سے قبل سٹیڈیم تیار کر لیں گے ؟ جس پر گراؤنڈ کنسلٹنٹ نے جواب دیا کہ آئندہ سال ہونے والے پی ایس ایل سے قبل گراؤنڈ تیار نہیں ہوسکتا۔
ذرائع کے مطابق یہ جواب سن کر صوبائی وزیر کھیل و سیاحت نے کہا کہ ”ہم آپ کو تمام تر فنڈز بروقت جاری کرنے کی یقین دہانی کروادیں گے،بس وقت مقرر پر سٹیڈیم تیار کردیں۔“ خیبر پختونخوا کے وزیر کھیل وسیاحت نے کہا کہ ارباب نیاز سٹیڈیم میں 35 ہزار افراد کے بیٹھنے کی گونجائش ہو گی اور کوشش کررہے ہیں کہ پی ایس ایل سے قبل یہ سٹیڈیم تیار ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ پشاور میں پی ایس ایل میچ کے کیلئے سرکاری سطح پر پی سی بی کی جانب سے اب تک کوئی اطلاع نہیں دی گئی تاہم پشاور کے سٹیڈیم کو آئی سی سی کے معیار کے مطابق تیار کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے نجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ پرنوٹس لیتے ہوئے سٹیڈیم کے پارکنگ ایریا میں مارشل آرٹ کلب چلانے والے مزدور کی مدد کا اعلان بھی کیا۔

مزید :

کھیل -