”امام الحق نے ہم سے معافی مانگی ہے لیکن ہم نے اسے صاف کہہ دیا ہے کہ۔۔۔“ اوپننگ بلے باز کا سکینڈل منظرعام پر آیا تو پی سی بی نے کیا کہا؟ وسیم خان نے بتا دیا

”امام الحق نے ہم سے معافی مانگی ہے لیکن ہم نے اسے صاف کہہ دیا ہے کہ۔۔۔“ ...
”امام الحق نے ہم سے معافی مانگی ہے لیکن ہم نے اسے صاف کہہ دیا ہے کہ۔۔۔“ اوپننگ بلے باز کا سکینڈل منظرعام پر آیا تو پی سی بی نے کیا کہا؟ وسیم خان نے بتا دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان نے کہا ہے کہ عماد وسیم اپنے سکینڈل پر پشیمان ہیں اور انہوں نے پی سی بی سے معافی بھی مانگی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وسیم خان نے کہا کہ عماد وسیم سکینڈل سامنے آنے پر ناصرف پشیمان ہیں بلکہ انہوں نے معافی بھی مانگی ہے لیکن ہم نے انہیں واضح الفاظ میں بتایا ہے کہ اگرچہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے لیکن پی سی بی توقع کرتا ہے کہ اس کے تمام کھلاڑی نظم و ضبط اور اخلاقیات کے اعلیٰ درجے پر رہیں۔“

واضح رہے کہ کچھ روز قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز امام الحق کا ایک سکینڈل منظرعام پر آیا تھا اور ان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے ایک ہی وقت میں سات سے آٹھ لڑکیوں کیساتھ تعلقات استوار کر رکھے ہیں۔

مزید :

کھیل -