چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک میں کتنے ووٹ کاسٹ ہوئے اور کتنے اراکین غیر حاضر رہے؟ خبر آ گئی

چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک میں کتنے ووٹ کاسٹ ہوئے اور کتنے ...
چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک میں کتنے ووٹ کاسٹ ہوئے اور کتنے اراکین غیر حاضر رہے؟ خبر آ گئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے اور اب حکومتی و اپوزیشن نمائندوں کی موجودگی میں گنتی کا عمل جاری ہے جس کے مکمل ہونے پر نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کیلئے کل 100 ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ تین اراکین سراج الحق، مشتاق احمد اور چوہدری تنویر غیر حاضر رہے۔ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر چوہدری تنویر بیرون ملک ہونے کے باعث ووٹ کاسٹ نہیں کر سکے جبکہ جماعت اسلامی کے دو سینیٹرز سراج الحق اور مشتاق احمد نے غیر جانبدار رہنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

واضح رہے کہ سینیٹ کی تاریخ میں پہلی بار چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو عہدے سے ہٹانے کی قراردادوں پر رائے شماری ہوئی ہے۔ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفر الحق نے چیئرمین صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پیش کی جس کی تصدیق کیلئے ووٹنگ کرائی گئی اور 64 اراکین نے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر راجہ ظفر الحق کی قرارداد کی حمایت کی۔

اراکین کی جانب سے قراداد کی حمایت کے بعد پریزائیڈنگ افسر نے اراکین کو تحریک عدم اعتماد کیلئے ووٹنگ کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔اپوزیشن کی جانب سے مسلم لیگ ن کے سینیٹر جاوید عباسی اور حکومت کی جانب سے نعمان وزیر کو پولنگ ایجنٹ مقرر کیا گیا۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -