”تحریک عدم اعتماد دوبارہ لانی چاہئے کیونکہ۔۔۔“ مریم نواز شریف بھی میدان میں آ گئیں

”تحریک عدم اعتماد دوبارہ لانی چاہئے کیونکہ۔۔۔“ مریم نواز شریف بھی میدان ...
”تحریک عدم اعتماد دوبارہ لانی چاہئے کیونکہ۔۔۔“ مریم نواز شریف بھی میدان میں آ گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے اپوزیشن جماعتوں کو چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف دوبارہ تحریک عدم اعتماد لانے کا مشورہ دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جانب سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کیخلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں مریم نواز شریف نے لکھا ”ڈرا دھمکا کر چند ووٹ توڑنے کا کھیل قابل فخر نہیں، شرمناک فعل ہے جو ہر بار کامیاب نہیں ہو سکتا۔ جمہوری قوتوں کو ڈرے بغیر اپنا حق چھیننا چاہئے۔ سلیکٹڈ کب تک خیر منائیں گے؟ جعلی سازی کو ایک دن مٹنا ہے، تحریک عدم اعتماد دوبارہ لانی چاہئے۔“

مزید :

اہم خبریں -قومی -