”اپوزیشن کو اب یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ ۔۔۔“، چیئر مین سینیٹ کیخلاف تحریک کی ناکامی کے بعد شبلی فراز نے واضح کردیا

”اپوزیشن کو اب یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ ۔۔۔“، چیئر مین سینیٹ کیخلاف تحریک ...
”اپوزیشن کو اب یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ ۔۔۔“، چیئر مین سینیٹ کیخلاف تحریک کی ناکامی کے بعد شبلی فراز نے واضح کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی ، اپوزیشن کوسمجھ جانا چاہئے کہ ان کواب سنجیدہ ہونا پڑے گا ۔
پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فرا ز نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی ہے ، ہم مولانا فضل الرحمان سے مدد لینے کیلئے نہیں بلکہ ان کو سمجھانے گئے تھے ، اپوزیشن ارکان کو ملاقات کرکے سمجھایا تھا ، پہلے دن ہی کہا تھا کہ تقدس مجروح کیا جارہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ اپوزیشن احتساب سے چھپنے کی کوشش کررہی ہے ، ہمارا اپوزیشن سے کوئی شکوہ نہیں ہے ۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ قانون سازی کیلئے اپوزیشن کی مدد چاہئے ہوگی ،اپوزیشن کوسمجھ جانا چاہئے کہ انہیں سنجیدہ ہونا پڑیگا ۔ انہوں نے کہاکہ وقت نے ثابت کیا کہ مولانا فضل الرحمان اپنی مدد خود نہیں کر سکے ، مولانا فضل الرحمان نے تحریک عدم اعتماد کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا ۔

مزید :

قومی -