”مولانا فضل الرحمان نے اپوزیشن کو بچہ بنا دیا ،اپوزیشن مولانا کی جیبیں ٹٹولیں “فواد چوہدری نے اپوزیشن کو مشورہ دے دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کوئی بھی سازشوں سے حکومت نہیں گرا سکتا ،سیانے کہتے ہیں کہ بڑے فیصلوں سے پہلے کسی عقلمند سے مشورہ کریں ۔ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن چیئر مین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک میں پانچ ووٹوں کے ضائع ہونے پر واویلا کر رہی ہے ،پانچ ووٹ تو مولانا فضل الرحمان کے تھے تو کیا مولانا نے اپوزیشن کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ۔انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں مولانا فضل الرحمان کی جیبیں ٹٹولیں ،اپوزیشن کو خطرہ ہے کہ ہارس ٹریڈنگ ہوئی ،مولانا نے اپوزیشن کو استعمال کیا اور بچہ بنا یا ۔انہوں نے کہا کہ اب اپوزیشن کی سیاست اور نیچے دفن ہو گئی ۔