میر حاصل بزنجو نے ڈی جی آئی ایس آئی پر سنگین الزام عائد کردیا

میر حاصل بزنجو نے ڈی جی آئی ایس آئی پر سنگین الزام عائد کردیا
میر حاصل بزنجو نے ڈی جی آئی ایس آئی پر سنگین الزام عائد کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ میں اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار میر حاصل بزنجو نے کہا ہے کہمیں اخلاقی طورپرجیت گیا ہوں،اپوزیشن کی لیڈرشپ کا مجھ پراعتماد کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں،اےپی سی میں سب کوبےنقاب کریں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میر حاصل بزنجو کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی طرف سے مجھےمتفقہ امیدواربنایاگیا،آج سینیٹ میں ہارانہیں بلکہ  جیت گیا ہوں،

آج 1973 کا آئین بنانے والوں کی روح کانپ گئی ہوگی،ہم  پیچھے نہیں ہٹیں گے اور جدو جہد جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کےایوان بالااورپاکستان کی سیاست اورآئین کے لیے المیہ ہے،میں اخلاقی طورپرجیت گیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اےپی سی میں سب کوبےنقاب کریں گے،وزیرخارجہ اورگورنرپنجاب میں ملاقات ہوئی اور  انتخاب کی حکمت عملی بنائی گئی،اس سے قبل ایک صحافی نے سوال کیا کہ خفیہ رائے شماری میں جن 14اراکین نے خلاف ووٹ دئے یہ کون ہیں ?اس پر جواب دیتے ہوئے میر حاصل بزنجو نے کہا کہ یہ ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کے لوگ ہیں ۔

مزید :

قومی -