چاند سے دیوارِ چین تو نظر آتی ہی تھی لیکن اب اچانک ایک اور چیز بھی نظر آنا شروع ہوگئی، سائنسدانوں نے سر پکڑ لیے

چاند سے دیوارِ چین تو نظر آتی ہی تھی لیکن اب اچانک ایک اور چیز بھی نظر آنا ...
چاند سے دیوارِ چین تو نظر آتی ہی تھی لیکن اب اچانک ایک اور چیز بھی نظر آنا شروع ہوگئی، سائنسدانوں نے سر پکڑ لیے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) زمین پر موجود دیوار چین سمیت چند ہی چیزیں ہیں جو خلاءسے بھی نظر آتی ہیں مگر ان دنوں ایک اور ایسی چیز خلاءسے نظر آنی شروع ہو گئی ہے کہ سن کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی۔

ویب سائٹ سائنس الرٹ کے مطابق یہ چیز چھوٹے چھوٹے اڑنے والے حشرات’ٹڈے‘ (Grasshoppers)ہیں جو امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں اتنی بڑی تعداد میں جمع ہو چکے ہیں کہ خلاءسے بھی نظر آنے لگے ہیں۔

سائنس الرٹ نے لاس ویگاس کے گردونواح کی خلاءسے بنائی گئی ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں بیشتر علاقہ سبز رنگ کا نظر آ رہا ہے۔ یہ درحقیقت سبز رنگ کے ٹڈے ہیں جو اس علاقے میں اتنی بڑی تعداد میں پیدا ہو گئے ہیں کہ خلاءسے لاس ویگاس کے نواح کا علاقہ سبز نظر آنے لگا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں سال لاس ویگاس میں ریکارڈ بارشیں ہوئی ہیں جن کی وجہ سے ٹڈے اتنی بڑی تعداد میں پیدا ہو گئے ہیں۔ اتنی بارش گزشتہ 30سال میں نہیں ہوئی اور اتنے ٹڈے بھی اتنے ہی عرصے بعد لاس ویگاس میں دیکھے گئے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -