وزیر اعظم سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات ، افغان امن عمل ، پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے بات چیت

وزیر اعظم سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات ، افغان امن عمل ، پاک امریکہ تعلقات کے ...
وزیر اعظم سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات ، افغان امن عمل ، پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے بات چیت

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان سے امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی جس میں افغان امن عمل اور پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

ترجمان وزیر اعظم آفس کے مطابق امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد نے وزیر اعظم آفس میں عمران خان سے ملاقات کی ۔ وزیر اعظم نے افغان امن عمل میں امریکہ اور دوسرے سٹیک ہولڈرز کے مابین امن مذاکرات میں بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ہونے والی ملاقات کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان اور خطے کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے دنیا کی جانب سے افغانستان میں امن قائم کرنے پر اتفاق پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے انٹرا افغانستان مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا اور اسے افغانستان کے مستقبل کا روڈ میپ قرار دیا۔

وزیر اعظم نے اپنے دورہ امریکہ کے بارے میں بھی بات کی اورکہا کہ پاکستان اور امریکہ کے بہتر تعلقات بہت ضروری ہیں۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ دونوں ممالک کے مابین معاشی میدان میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھایا جانا چاہیے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -