فیصل واوڈا نے مریم نواز پر سنگین الزام عائد کردیا

فیصل واوڈا نے مریم نواز پر سنگین الزام عائد کردیا
فیصل واوڈا نے مریم نواز پر سنگین الزام عائد کردیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ چیئر مین سینیٹ کےخلاف تحریک عدم اعتماد این آر او لینے کی کوشش تھی ، اپوزیشن پارٹیوں کے پاس اب اپنا منہ دکھانے کیلئے کوئی جگہ نہیں بچی، مریم نواز دھوکے بازتھیں اور دھوکے باز ہیں،مریم نواز نے نظام انصاف کودھوکادیا۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ اپوزیشن کی چیئر مین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد این آر او لینے کی کوشش تھی ، اپوزیشن پارٹیوں کے پاس اب اپنا منہ دکھانے کیلئے کوئی جگہ نہیں بچی ، مریم نواز دھوکے بازتھیں اور دھوکے باز ہیں،مریم نواز نے نظام انصاف کودھوکادیا۔

انہوں نے کہا کہ جو سیاسی طالب علم ہوتاہے ، وہ صبر اور خبر پر نظر رکھتاہے اور میں صبر بھی رکھتا ہوں اورخبر بھی رکھتا ہوں۔فیصل واوڈانے کہا کہ جہاں ضمیر فروشی کی بات ہو وہاں عمران خان خفیہ رائے شماری کے خلاف ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز پارٹی کی لیڈر ہی نہیں بلکہ نائب صدر بھی ہیں اور فیصلہ ان کا بھی آناہے ۔

مزید :

قومی -