سینیٹر ولید اقبال نے سینیٹ میں دھاندلی سے بچنے کیلئے تجویز دیدی

سینیٹر ولید اقبال نے سینیٹ میں دھاندلی سے بچنے کیلئے تجویز دیدی
سینیٹر ولید اقبال نے سینیٹ میں دھاندلی سے بچنے کیلئے تجویز دیدی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)ولید اقبال نے کہاہے کہ سینیٹ کاالیکشن براہ راست ہونا چاہئے ، جتنا چھوٹا الیکشن ہو ، اس میں اتنا بڑا ہی بد عنوانی کاامکان ہوتا ہے ۔

جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے ولید اقبال نے کہا کہ سینیٹ کاالیکشن براہ راست ہونا چاہئے ، جتنا چھوٹا الیکشن ہو ، اس میں اتنا بڑا ہی بد عنوانی کاامکان ہوتا ہے ۔ان مسائل کی ایک بڑی وجہ وہ الیکشن تھے جو جنرل ایوب خان نے فاطمہ جناح کے خلاف کروائے تھے جس سے ایوب خان کامیاب تو ہوگئے لیکن ان کا زوال شروع ہوگیا ۔

ان کا کہناتھا کہ خفیہ رائے شماری میں لوگ اپنی ناراضگی کا بھی اظہار کرتے ہیں ، خود مجھے بھی پنجاب اسمبلی کے 192ووٹوں میں سے 178ووٹ پڑے تھے ، باقی ووٹ کہاں گئے ؟ مجھے اس کا پتہ نہیں چلا ۔

مزید :

قومی -