مریم اورنگزیب نے چینی درآمد کے حکومتی فیصلے کو ’چینی ڈکیتی پارٹ تھری ‘قرار دے دیا

مریم اورنگزیب نے چینی درآمد کے حکومتی فیصلے کو ’چینی ڈکیتی پارٹ تھری ‘قرار ...
 مریم اورنگزیب نے چینی درآمد کے حکومتی فیصلے کو ’چینی ڈکیتی پارٹ تھری ‘قرار دے دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے چینی درآمد کرنے کے حکومتی فیصلے کو ’چینی ڈکیتی پارٹ تھری ‘قرار دے دیا  ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے چینی درآمد کرنے کے حکومتی فیصلے کو ’چینی ڈکیتی پارٹ تھری ‘قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چینی چور عمران مافیا نے ایک دفعہ پھر ملک میں چینی کا ذخیرہ ختم کر دیا ہے، اپوزیشن پہ این آر او لینےکاالزام اورچینی چورعمران مافیا نےملک سےایک دفعہ پھر چینی غائب کردی۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب عالمی منڈی سے مہنگے داموں خریدکر مافیاز کے ذریعے وہی چینی مہنگے داموں قوم کو فروخت کرائیں گے، عمران صاحب ای سی سی کا فیصلہ اب کس نے کیا ہے؟ اب اعداد وشمار کس نے دئیے ہیں؟۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب گندم کی کرشنگ سے تین ماہ پہلے چینی کی درآمد کیوں ؟ چینی کی پہلی ڈکیتی کے پیسے ختم ہوگئے ہیں؟ عمران صاحب پیپرا رولز سے استثنٰی لے کر عمران مافیا کو سہولت کیوں دے رہے ہیں؟۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -