"امریکہ سے اس بارے میں کوئی مذاکرات نہیں کریں گے" ایران کے سپریم لیڈر کا دوٹوک پیغام

"امریکہ سے اس بارے میں کوئی مذاکرات نہیں کریں گے" ایران کے سپریم لیڈر کا دوٹوک ...

  

 تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے واضح کیا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر امریکہ سے کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔

سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے سپریم لیڈر نے کہا کہ امریکہ کی اقتصادی پابندیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا، جب تک پابندیاں نہیں ہٹائی جاتیں تب تک صدر ٹرمپ کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات نہیں کریں گے۔ امریکی پابندیوں کا مقصد ایران کو عدم استحکام سے دوچار کرکے اس کے میزائل پروگرام کو کمزور کرنا اور خطے میں ایران کے اثرو رسوخ کو کم کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی قوتوں کے ایران کے ساتھ عالمی جوہری معاہدے سے امریکا کی دستبرداری اور معاہدے کو ناکامی سامنا ہونے پر یورپی یونین کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین نے اپنا کردار موثر طریقے سے ادا نہیں کیا ورنہ عالمی امن کے ضامن اس معاہدے کو بچایا جا سکتا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -