انجمن تاجران کامارکیٹوں کے صدور کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ

انجمن تاجران کامارکیٹوں کے صدور کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ

  

لاہور(لیڈی رپورٹر) صدر انجمن تاجران منٹگمری روڈ شاہد نذیر چوہدری کی طرف سے نعیم میر اور لاہور کی دیگر مارکیٹوں کے صدور کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ اس موقع پر نومنتخب جنرل سیکرٹری عامر مرزا کو مبارکباد اور مارکیٹ کے مسائل کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ عشائیہ میں شرکت کرنے والوں میں اشرف بھٹی، نعیم میر، وقار احمد میاں، ملک ناظم، خالد ملک، شیخ عمر حیات، سہیل محمود بٹ، ملک فاروق حفیظ، چوہدری اعجاز، پرویز رحمت، میاں خلیل عبیر، طاہر سبحانی، شاہد نذیر، حافظ رضوان بٹ، شہزادہ سلیم خان، زوالفقار بھٹی، ریاض مغل، ملک فاروق حفیظ، طارق جاوید، اقبال احمد، عامر مرزا و دیگر تاجر رہنما موجود تھے۔تقریب میں موجودہ صورتحال حکومت کی جانب سے نو روزہ لاک ڈاؤن کے حوالے سے بات چیت ہوئی جس میں متفقہ طور پر لاک ڈاو ن کو مسترد کر دیا اور مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے کہ لاہور کی تمام ریٹیل مارکیٹس عید تک کھلیں گی تمام تاجر رہنما اپنی اپنی مارکیٹوں و بازاروں میں موجود رہیں گے۔

مزید :

کامرس -