لاک ڈاؤن تاجروں کا معاشی قتل ہے:خواجہ شاہ زیب اکرم

  لاک ڈاؤن تاجروں کا معاشی قتل ہے:خواجہ شاہ زیب اکرم

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)بزنس مین پینل پنجاب کے چیئرمین خواجہ شاہ زیب اکرم نے لاک ڈاؤن تاجروں کا معاشی قتل ہے عید سے قبل کاروبار ی بندش ناقابل قبول ہے کیونکہ عوام عید پر سال بھر کی خریداری کرتی ہے اب مارکیٹیں بند ہونے سے کاروبار تباہ ہوجائے گا اور تاجر معاشی مشکلات کا شکار اور مزدور طبقہ بے روزگاری کا شکار ہوگا۔خواجہ شاہ زیب نے کہا کہ کورونا صورتحال میں بہتری کیلئے تاجر برادری نے مارکیٹوں میں ایس او پیز کے تحت کاروبار کرکے اپنا بھر پور کردار ادا کیا ہے۔ کورونا صورتحال میں بہتری آنے پر کاروباری ایام اور اوقات میں اضافہ کی بجائے لاک ڈاؤن کا کلہاڑا چلاکر تاجروں کا قتل عمل کیا گیا ہے۔ اس سے معاشی صورتحال مزید ابتر ہوگی اور بے روزگار ی میں مزید اضافہ ہوگا کمزور معیشت کاروبار بند کرکے مزید نقصان کی متحمل نہیں ہوسکتی۔کاروبار بھر پور طریقے سے کھلنے سے ملکی معیشت مستحکم اور حکومتی ریونیو میں اضافہ ہوگا کیونکہ کورونا وائرس کی وجہ سے کاروبار تباہ، مہنگائی اور بے روزگاری میں کئی گناہ اضافہ ہوا ہے

مزید :

کامرس -