فیصل آباد:اجتماعی قربانی کی شرح میں اضافہ

  فیصل آباد:اجتماعی قربانی کی شرح میں اضافہ

  

فیصل آباد (اے پی پی)کورونا وائرس سے پیدا ہونیوالی ابترو مشکل کاروباری صورتحال کے باوجود عیدالاضحی کے سلسلہ میں قربانی کے بکروں، چھتروں، دنبوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے کے باعث بڑی تعداد میں لوگوں نے انفرادی قربانی کی سکت نہ ہونے کے باعث بڑے جانوروں کی اجتماعی قربانی میں حصہ ڈال لیا ہے جس کے باعث ۱ٓج بڑے جانوروں خصوصاً گائے، بچھڑا، ویڑھ، اونٹ وغیرہ کی قربانی کی شرح گزشتہ سالوں کی نسبت بہت زیادہ ہونے کا امکان ہے۔ سروے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ بکروں، چھتروں، دنبوں کی قیمتیں 40سے 60ہزار روپے تک پہنچ چکی ہیں جبکہ گائے، ویڑھ، بچھڑے کی قربانی میں فی کس نارمل حصہ کی شرح 12000 سے 15000 روپے تک ہے جس سے فرزندان اسلام کا اجتماعی قربانی و سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا فریضہ پورا ہو جائے گا۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ کئی بڑی دینی، مذہبی، سیاسی تنظیموں، فلاحی اداروں اور بڑے مدارس کی جانب سے بھی ۱ٓج اجتماعی قربانی کا وسیع پیمانے پر اہتمام کیا گیا ہے اور فرزندان اسلام کو انفرادی طور پر قربانی کے جانور خریدنے کی قوت استطاعت نہ ہونے پر اجتماعی قربانی میں شمولیت کے لئے راغب کرلیا گیا ہے جس کے ساتھ ساتھ ایسے افراد جو اس بار قربانی کی سکت نہ رکھتے ہیں ان کے گھروں میں بھی قربانی کا گوشت پہنچانے کیلئے حکمت عملی طے کرلی گئی ہے تاکہ انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شریک کیا جاسکے۔

مزید :

کامرس -