حکومت فریٹ فارورڈ شعبہ کی بحالی کیلئے اقدامات کرے:انٹرنیشنل فریٹ فارورڈ ایسوسی ایشن

حکومت فریٹ فارورڈ شعبہ کی بحالی کیلئے اقدامات کرے:انٹرنیشنل فریٹ فارورڈ ...

  

کراچی /لاہور(این این آئی)پاکستان انٹر نیشنل فریٹ فارورڈرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اظہار الحق نے کہا ہے کہ حکومت کارگوکئے گئے برآمدی اور درآمدی آرڈزکی ترسیل میں درپیش مشکلات کے حل کیلئے فوکل پرسن کی تعیناتی کرے، ٹیکسز اور کرائے کی مد میں پیشگی ادائیگیاں کرنے کے باوجود ہماری شنوائی نہیں ہو رہی، حکومت مسافروں کی طرح پی آئی اے اور نجی ائیر لائنز کی خصوصی کارگو پروازیں چلانے کیلئے اقدام اٹھائے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے فریٹ فارورڈز کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے فریٹ فارورڈنگ کا شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اور اب تک اربوں روپے کانقصان ہو چکا ہے۔ حکومت سے اپیل کہ فریٹ فارورڈ کے شعبے کی بحالی کیلئے خصوصی اقدامات کرے جس کے لئے سب سے پہلے کارگو کئے گئے برآمدی اوردرآمدی آرڈرز کی ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں اور یہ کام حکومتی سطح پر فوکل پرسن کی تعیناتی کے بغیر ممکن نہیں۔ اظہار الحق نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سے اپیل ہے کہ ہمیں ملا قات کا وقت دیں تاکہ انہیں مسائل سے آگاہ کیا جا سکے، فریٹ فارورڈز کا شعبہ حکومت کو ہر سال اربوں روپے کی ٹیکس ادائیگی کرتا ہے لیکن ہمیں کسی بھی طرح کا ریلیف نہیں مل سکا۔

مزید :

کامرس -