برآمدات پر مال برداری کے اخراجات میں 12فیصد اضافہ

  برآمدات پر مال برداری کے اخراجات میں 12فیصد اضافہ

  

اسلام آباد (اے پی پی) ملکی برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 12.23 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2019 ء سے لے کرجون2020ء کے اختتام تک برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کا حجم 214.45 ملین ڈالر ریکارڈکیا گیا جو مالی سال 2018-19ء کے مقابلے میں 12.23 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2018-19ء میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات کا حجم 191.08 ملین ڈالرریکارڈکیا گیا تھا۔ اعدادوشمارکے مطابق جون 2020ء میں برآمدات پرمال برداری کے اخراجات میں گزشتہ سال جون کے مقابلے میں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ جون 2020ء میں برآمدات پرمال برداری کی مدمیں 13.83 ملین ڈالرکے اخراجات آئے، گزشتہ سال جون میں برآمدات پرمال برداری کی مدمیں 14.19 ملین ڈالرکے اخراجات آئے تھے۔

مزید :

کامرس -