شیڈول بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں کا حجم 13فیصد بڑھ گیا

شیڈول بینکوں کے مختصر مدت کے قرضوں کا حجم 13فیصد بڑھ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) شیڈول بینکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کے حجم میں گزشتہ مالی سال کے دوران 12.86 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ سٹیٹ بینک کی طرف سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پرشیڈول بینکوں کی جانب مختصرمدت کے قرضوں کا حجم 82 کھرب،23 ارب،28 کروڑروپے ریکارڈکیا گیا جو مالی سال 2018-19ء کے مقابلے میں 12.86 فیصد زیادہ ہے، مالی سال 2108-19ء کے اختتام پرشیڈول بینکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کا حجم 80 کھرب، 96 ارب، 77 کروڑ، 10 لاکھ روپے ریکارڈکیا گیا تھا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری کیلینٖڈرسال کے پہلے 6 ماہ میں شیڈول بینکوں کی جانب سے مختصرمدت کے قرضوں کے حجم میں میں 0.46 فیصد اضافہ ریکارڈکیا گیاہے۔

مزید :

کامرس -