فیروز1888 ملز کے منافع میں کمی

 فیروز1888 ملز کے منافع میں کمی

  

اسلام آباد (اے پی پی) گذشتہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران فیروز1888 ملز لمیٹڈ (ایف ایم ایل) کے بعد از ٹیکس منافع میں 28.71 فیصد کمی ہوئی ہے۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق گذشتہ مالی سال میں جولائی تا مارچ2019-20 کے دوران کمپنی کی خالص آمدنی 2818 ملین روپے تک کم ہوگئی جبکہ جولائی تا مارچ2018-19ء کے دوران ایف ایم ایل کو3953 ملین روپے بعد از ٹیکس نفع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح مالی سال 2019ء کے مقابلہ میں گذشتہ مالی سال 2020ء کے ابتدائی9 ماہ کے دوران کمپنی کے بعد از ٹیکس منافع میں 1135 ملین روپے یعنی 28.71  فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ 

ایف ایم ایل کی بعد از ٹیکس آمدنی میں کمی کے باعث کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 10.49 روپے کے مقابلہ میں 7.48 روپے فی حصص تک کم ہوگئی ہے۔

مزید :

کامرس -