سول لائنز، اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف، ڈولفن فورس نے 6ملزمان کوگرفتار کرلیا

سول لائنز، اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف، ڈولفن فورس نے 6ملزمان کوگرفتار کرلیا

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)سول لائنز انوسٹی گیشن پولیس نے موٹر سائیکل اور موبائل چوری کی وارداتوں میں ملوث و قاص عر ف وکی چور گینگ کے 2ملزمان وقاص عرف وکی اوراس کا ساتھی قاسم علی گرفتار کر کے ملزمان سے موٹر سائیکلیں، 2موبائل فونزاور نقدی برآمد کر لی دوسری جانب اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف سٹی ڈویژن نے موٹر سائیکل چوری و سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ محمد نواز اور اس کا ساتھی یاسر علی شامل ہیں گرفتارملزمان سے 14موٹر سائیکلیں اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا ڈی ایس پی AVLSسٹی محمد سیلم اللہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے بچھڑا اور بکرے چوری کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا بتایا گیا ہے کہ دونوں ملزمان تھانہ گرین ٹاؤن اور تھانہ شاہدرہ کی حدود میں بکرے اور بچھڑا چوری کر کے لے جا رہے تھے بروقت اطلاع ملنے پر ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے بکرا چوروں کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے 2 بکرے اور 1 بچھڑا مالکان کے حوالے کر دیا ڈولفن اہلکاروں نے دونوں چوروں کو تھانہ گرین ٹاؤن اور تھانہ شاہدرہ کے حوالے کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -