شہداء پولیس امن و امان کو برقرار رکھنے کی روشن مثالیں ہیں، ذوالفقار حمید

  شہداء پولیس امن و امان کو برقرار رکھنے کی روشن مثالیں ہیں، ذوالفقار حمید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سربراہ لاہور پولیس ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ ہماری عیدیں، ہماری خوشیں ان کے نام جنہوں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا سلام پیش کرتے ہیں ان شہداء پولیس کو جنہوں نے اپنا آج ہمارے کل کیلئے قربان کیا شہداء پولیس ملکی سلامتی اور امن و امان کو برقرار رکھنے کی روشن مثالیں ہیں شہید ہونے والے افسران و جوان کی محکمہ پولیس اور معاشرے کیلئے خدمات گراں قدر ہیں، خوشی کے موقعہ پر سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی ہدایت پر پولیس افسران کا اظہارِ یکجہتی کیلئے شہداء کے گھروں میں گے اور شہداء پولیس کے بچوں کیساتھ وقت گزارا، لاہور پولیس کی طرف سے شہداء پولیس کے بچوں کیلئے عید گفٹ اور گلدستے بھی بھجوائے گئے۔
لاہور میں مقیم 145 شہداء جبکہ مجموعی طور پر 315 شہداء فیملیز کو عیدی بھجوائی گئی پولیس افسران کا کہنا تھا کہ شہید کے گھر خوشی کے موقعہ پر آنے کا مقصد انہیں احساس دلانا ہے کہ ہم ان کے ساتھ ہیں شہدا کی فیملیز کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے ذوالفقار حمید کا مزید کہنا تھا کہ لاہور پولیس لواحقین کی خوشی اور غمی میں برابر کی شریک ہے،

مزید :

علاقائی -