دوران ڈکیتی چھینی گئی 15 لاکھ کی رقم مالکان کے حوالے

  دوران ڈکیتی چھینی گئی 15 لاکھ کی رقم مالکان کے حوالے

  

لاہور(کرائم رپورٹر)دوران ڈکیتی چھینی گئی 15 لاکھ کی رقم مالکان کے حوالے کر دی گئی، سربراہ لاہور پولیس ذوالفقار حمید اور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق احمد خان نے رقم واپس کی تفصیلات کے مطابق دو روز قبل مدثر خلیل نامی شہری فیروز پور روڈ پر واقعہ بینک سے اپنے تین کزنوں کے ساتھ 15 لاکھ نقدی لیکر نکلا تو تھوڑی ہی دور ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر ان سے رقم چھین لی، رقم چھیننے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ان ایک ساتھی زخمی ہوگیا جسے وہ زخمی حالت میں ہی لیکر فرار ہوگئے تھے، ہیلپ لائن 15 پر اطلاع ملنے پر ایس ایچ او کاہنہ رانا ارحم موقعہ پر پہنچ گئے، جنہوں فوری تعاقب کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا ان کا ساتھی موقعہ پر ہی جاں بحق ہوگیا، پولیس نے ملزمان کے قبضے چھینی گئی 15 لاکھ کی رقم ریکور کر لی گئی سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او کاہنہ رانا ارحم اور ان کی ٹیم کو تعریفی اسناد اور نقد انعام کا اعلان کیا۔

مزید :

علاقائی -