مختلف وارداتوں میں ڈاکو ؤں نے 5گھر وں کا صفا یا کردیا
لاہور(کرائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا تفصیلات کیمطابق کاہنہ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے محسن کے گھر سے5لاکھ35ہزار نقد ی، زیورات اور دیگر سامان،باٹا پور میں ڈاکوؤں نے میاں انوار کے گھر سے 4لاکھ10ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان،مصطفی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے فاروق کے گھر گھس کر 2لاکھ90ہز ار کی نقدی لوٹ لیے.وحدت کالونی کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے وسیم کے گھر سے 1لاک60ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان،شادمان میں ڈاکوؤں نے سلطان کے گھر سے 2لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا مستی گیٹ میں ڈاکوؤں نے فیصل سے 55 ہزار نقدی ودیگر سامان،جوہر ٹاون کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے سلیمان سے20ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان، نولکھا کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے زبیر سے15ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا جبکہ ستوکتلہ اور مسلم ٹاون سے گاڑیاں اور ٹاؤن شپ،شالیمار اور راوی روڈ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔