کاہنہ، جائیداد کے تنازع پر بھائی نے بھائی کو قتل کرڈالا

کاہنہ، جائیداد کے تنازع پر بھائی نے بھائی کو قتل کرڈالا

  

کاہنہ (نامہ نگار) کاہنہ میں جائیداد کا تنازعہ ایک اور جان لے گیا بھائی کے ہاتھوں بھائی قتل تفصیلات کے مطابق لاہور کاہنہ کا علاقہ پرانا کاہنہ میں دو حقیقی بھائی نعمت اور لیاقت کے درمیان زمین کا تنازعہ چل رہا تھا جس پر دونوں کے درمیان جھگڑا شدت اختیار کر گیا چھوٹے بھائی لیاقت نے اپنے بڑے بھائی نعمت کوفائرنگ کرکے زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا نعمت کو 1122 نے طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا جوکہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھانہ کاہنہ پولیس نے مقتول کی نعش قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کر دی ملزم کی گرفتاری کیلئے مختلف جگہوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

مزید :

علاقائی -