آئی جی کی ہدایات پرشہداء پولیس کے خاندانوں میں عید گفٹ تقسیم

آئی جی کی ہدایات پرشہداء پولیس کے خاندانوں میں عید گفٹ تقسیم

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کے شہداء کے خاندانوں کو ان کے گھروں پر عید گفٹ پہنچائے گئے ہیں آئی جی پنجاب نے عید سے قبل خود بھی سنٹرل پولیس آفس میں شہدا کی فیملیز سے ملاقات کی اور انہیں عید گفٹ دیئے جبکہ ان کی جانب سے ریجنل اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران کو عید سے قبل شہدا ء کی فیملیز کو محکمہ جانب سے خصوصی گفٹ پہنچانے کی ہدایت جاری کی گئی تھی جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے تمام اضلاع میں سینئر پولیس افسران خود شہدا کے گھروں میں جا کر ان کے ورثا کو عید گفٹ پہنچا رہے ہیں آئی جی پنجاب کی جانب سے اعلی افسران کو خود بھی شہدا کی فیملیز کیساتھ عید کے لمحات گزارنے کی ہدایت کی گئی ہے

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بحیثیت سربراہ پنجاب پولیس کے شہدا کی فیملیز کی بہترین ویلفیئر میری اولین ترجیحات میں شامل ہے لہذا شہدا فیملیز کی ویلفیئر کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے اور ان کو درپیش ہر مسئلہ کے فی الفور حل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا ہمارا قابل فخر سرمایہ اور محکمہ کا فخر ہیں جن پر پوری قوم کو ناز ہے۔

مزید :

علاقائی -