عید پر پنجاب کی جیلوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی، شاہد سلیم

  عید پر پنجاب کی جیلوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی، شاہد سلیم

  

لاہور(خبرنگار) آئی جی جیل خانہ پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کی جیلوں میں 50 ہزار سے زائد قیدی و حوالاتی آج اپنوں سے دور رہ کر عیدالاضحی جیلوں میں منارہے ہیں ان میں خواتین اور نوعمر بچوں کے علاوہ اڑھائی سال سے کم عمر کے بچے بھی شامل ہیں۔ عید پر جیل خانہ جات کے تمام افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ اور سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار روزنامہ پاکستان سے ٹیلی فون پرآن لائن انٹرویو کے دوران کیا ہے۔

مرزا شاہد سلیم بیگ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر پنجاب بھر کی جیلوں میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کے حوالے سے کئے گئے اقدامات سے جیلوں کے ماحول میں بہتری آئی ہے جس سے جیلوں میں قیدیوں سے نارواسلوک، مبینہ کرپشن اور منشیات کی نقل و حرکت سمیت متعدد سنگین اور عام نوعیت کے کرائم سمیت واقعات میں کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی کے موقع پر پنجاب کی تمام جیلوں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔ جس کے لئے پنجاب بھر کے جیل افسران اور اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کی گئی ہیں۔

مزید :

علاقائی -