سمبڑیال:لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں کو جرمانے

سمبڑیال:لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں کو جرمانے

  

سمبڑیال(نمائندہ پاکستان)اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کا سمبڑیال وگردونواح میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن،30ہزارروپے جرمانہ کرنے سمیت متعدد دوکانداروں کے خلا ف مقدما ت درج کروادیئے۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال محمد اظہارالحق باجوہ کی زیر نگرانی اسپیشل مجسٹریٹ اختر حسین باگڑی، عدنان سلیم،نائب تحصیلدار شبیر وڑائچ اورپرویز اختر نے حکومت پنجاب کی طرف سے نافذ کردہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی اورکورونا وباء سے بچاؤ کے حوالے سے حکومتی ایس او پیز کی پابندی نہ کرنے والوں کے خلاف سمبڑیال شہر سمیت بیگووالہ، بھوپالوالہ، کلووال میں متعدد دوکانداروں کو مجموعی طور پر 30ہزار رو پے جرمانہ جبکہ سمبڑیال مین بازار کے 3دوکانداروں بلال ولد سلیم،آصف علی ولد غلام صابر اورمیاں افتخارکے خلاف تھانہ سمبڑیال میں مقدمات درج کروادیئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -