قصور:کرنٹ لگنے اور حادثہ میں دو افراد جاں بحق
قصور (بیورورپورٹ)دو مختلف واقعات میں ٹریفک حادثہ اور کرنٹ لگنے سے دو افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی تفصیلات کے مطابق راجہ جنگ روڈ حویلی تیلیاں والی کے قریب موٹر سائیکل سوار شکیل اور راشد مخالف سمت سے آنے والے رکشہ سے ٹکرا جانے کے نتیجہ میں شکیل احمد موقع پر جاں بحق اور راشد شدید زخمی ہوگیا جبکہ ابوبکر ٹاؤن کھڈیاں میں 32 سالہ وارث علی ایئرکولر سے کرنٹ لگنے پر موقع پر جاں بحق ہوگئے۔