شرقپور شریف: دوکاندار نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو یرغمال بنا لیا
شرقپور شریف (نامہ نگار) گراں فروشی پر دوکاندار نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کو یرغمال بنا لیا اسسٹنٹ کمشنر کی دوکاندار کے خلاف کارروائی۔ بتایا گیا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگری کلچر و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ساجد رفیق نئی بھینی میں شاہ جی کریانہ سٹور پر گراں فروشی کی شکایت پر پہنچے تو دوکاندار نے اسسٹنٹ ڈائریکٹرایگری کلچر و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ساجد رفیق کو یرغمال بنا لیا اور ایک گھنٹے تک زبردستی دوکان میں بٹھائے رکھا ہتک آمیز رویہ اختیار کیا۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگر کلچر وپرائس کنٹرول مجسٹریٹ ساجد رفیق نے اسسٹنٹ کمشنر شرقپور مظہر علی سرور کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے کارروائی کرتے ہوئے دوکاندار کو گرفتار کروا لیا مقدمے کے اندراج کیلئے تھانہ شرقپور میں استغاثہ جمع کروا دیا گیا۔