ریسکیو 1122 کے 11 افسران کی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن عارضی طور پر معطل

ریسکیو 1122 کے 11 افسران کی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن عارضی طور پر معطل

  

لاہور (کر ائم رپو رٹر) ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب نے 2 روز قبل ریسکیو 1122 کے ترقی پانیوالے 11 افسران کی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن عارضی طور پر معطل کر دیا ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122رضوان نصیر نے حال ہی میں اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے افسران کو گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی دے کر مذکورہ افسران کو ریجنل ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے تھے جبکہ محکمہ داخلہ پنجاب نے احکامات کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقیوں کے اختیارات وزیراعلیٰ پنجاب کے پاس ہیں جبکہ ڈی جی ریسکیو 1122گریڈ 1 سے گریڈ 15 تک کے اہلکاروں کی ترقیوں کے اختیارات رکھتے ہیں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ پنجاب نے اس سلسلے میں رپورٹ چیف سیکرٹری پنجاب کو بھی ارسال کر دی ہے۔

اور کہا ہے کہ ڈی جی ریسکیو محکمہ کے روزانہ سروس کے معاملات کو دیکھنے کے پابند ہیں۔

مزید :

علاقائی -