عید الاضحیٰ پر 500افغان طالبان قیدی رہا کرنے کا اعلان

عید الاضحیٰ پر 500افغان طالبان قیدی رہا کرنے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان صدر اشرف غنی نے عیدالاضحی کے موقع پر 500 طالبان قیدی رہا کرنے کا اعلان کردیا۔عید الاضحی کے موقع پر قوم سے خطاب میں افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کی جانب سے عید کے دنوں میں سیز فائر کے اعلان کے جواب میں طالبان قیدی رہا کرنے کا حکم دیا۔انکا کہنا تھا انہیں امید ہے طالبان اس سیز فائر کے اعلان کو مزید آگے بڑھائیں گے، ان قیدیوں کو اگلے چار روز کے دو ران رہا کیا جائیگا اور رہا کیے جانیوالے یہ 500 طالبان قیدی اس فہرست میں نہیں جو طالبان نے حکومت کو فراہم کی ہے۔افغان صدر کا کہنا تھا طالبان کی فراہم کردہ فہرست میں 400 قیدی انتہائی سنگین جرائم میں ملوث ہیں جن کی رہائی کا اختیار بطور صدر انکے پاس بھی نہیں لہٰذ ا وہ اس معاملے پر جرگہ اور افغان قبائل سے مشورہ کریں گے۔ جنگ اور امن دونوں میں افغان حکومت کی پوزیشن مضبوط ہے۔دوسری جانب افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا کہنا ہے کہ طالبان امریکہ سے کیے گئے معاہدے کے مطابق ایک ہزار قیدیوں کی رہائی کا عمل مکمل کرچکے ہیں۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں سہیل شاہین کا کہنا تھا طالبان نے جمعرات کے روز 82 مزید قیدیوں کو رہا کیا جس سے رہائی پانے وا لوں کی تعداد ایک ہزار پانچ ہوگئی ہے۔
طالبان قیدی رہا

مزید :

صفحہ اول -