چین نے پاکستان کو ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے جدید ترین 12ڈرونز دیدیئے

چین نے پاکستان کو ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے جدید ترین 12ڈرونز دیدیئے

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے ٹڈی دل کے خاتمے میں مدد دینے کے لئے پاکستان کو زرعی مقاصد کے لئے استعمال ہونے والے 12 جدید ترین ٹی 16 ڈرون فراہم کر دیئے۔ ملک بھر میں ٹڈی دل سے نمٹنے کے لیے قومی اور عسکری قیادت بھرپور کوششوں میں مصروف ہیں۔ملک کے مشکل حالات میں چین بھی پاکستان کو اس وباء سے بچانے کے لیے مدد کو آگے آیا ہے۔ چینی سفیر نے این ڈی ایم اے، وفاقی وزیر سیّد فخر امام اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا جبکہ چین نے ٹڈی دل کے خاتمے میں مدد دینے کے لئے پاکستان کو زرعی مقاصد کیلئے استعمال ہونے والے 12 جدید ترین ٹی 16 ڈرون فراہم کر دیئے۔بیجنگ ڈرونز کو چلانے اور مقامی افراد کو تربیت دینے کیلئے تکینکی معاون عملہ بھی بھیجے گا۔ آپریٹر کھیت میں موجودگی کے بغیر ایک ہی وقت میں پانچ ڈرونز کو کنٹرول کرسکے گا۔یاد رہے کہ ٹی 16ڈرون کا شمار جدید ترین زرعی ڈرونز میں ہوتا ہے جو خودکار طریقے سے رکاوٹوں کو عبور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

چینی ڈرونز

مزید :

صفحہ اول -