”کون کہاں عید منائے گا“

”کون کہاں عید منائے گا“

  

  لاہور،جہانیاں (آن لائن)ملک کی اہم سیاسی و مذہبی شخصیات کون کہاں عید الاضحی منائے گا۔کورونا وائرس کے سبب مختلف سیاسی شخصیات و وفاقی اور صوبائی وزرا کی اکثریت عیدالاضحی سادگی کے ساتھ منانے کیلئے اپنے آبائی علاقوں میں پہنچ چکی ہے۔جبکہ پنجاب بھر میں ہزار وں قیدی جیلوں میں عید الاضحی منائیں گے۔ صدر مملکت عارف علوی عید الاضحی ایوان صدر اسلام آباد میں منائیں گے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف عید الاضحی لندن میں منائیں گے۔ سابق وزیر اعظم خاقان عباسی مری میں،سابق صدرآصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نواب شاہ میں عیدالاضحی منائیں گے۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف،  عید الاضحی جاتی امرا رائے ونڈ میں منائیں گے۔سابق وزیر اعظم سیّد یوسف رضا گیلانی مخدوم جاوید ہاشمی،وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی،سکندر بوسن، سابق وفاقی وزیر سیّد حامد سعید کاظمی،سابق گورنر پنجاب رفیق رجوانہ عید الاضحی اپنے آبائی شہر ملتان میں منائیں گے۔محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اسلام آباد،سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان،وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور اعجاز الحق راولپنڈی،سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی اورچوہدری شجاعت حسین گجرات میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد قربانی کا فریضہ ادا کریں گے،جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق منصورہ لاہورمیں عید الاضحی منائیں گے، معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل آبائی علاقہ تلمبہ میں عید منائیں گے۔ 

کون کہاں عید

مزید :

صفحہ اول -