شوگر کمیشن رپورٹ پر کارروائی کیلئے ایف آئی اے کی 11رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل

شوگر کمیشن رپورٹ پر کارروائی کیلئے ایف آئی اے کی 11رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شوگر انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر ایکشن کے لئے ایف آئی اے کی 11 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ انکوائری ٹیم کے سربراہ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون ڈاکٹر معین مسعود ہونگے۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی 11 رکنی ٹیم جعلی طور پر چینی کی افغانستان برآمد کرنے کے معاملے کی تحقیقات کرے گی، تحقیقاتی ٹیم میں کسٹمز، ایف آئی اے اور ایف بی آر سمیت سٹیٹ بنک کے نمائندے شامل ہیں۔ ایف آئی اے کی تحقیقاتی ٹیم منی لانڈرنگ کی بھی تحقیقات کریگی۔یاد رہے وفاقی کابینہ نے 23 جون کو شوگر کمیشن کی رپورٹ پر کارروائی کی منظوری دی تھی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر مشیر احتساب و داخلہ شہزاد اکبر نے خطوط ارسال کیے، گورنر سٹیٹ بینک، مسابقتی کمیشن اور تین صوبوں کو بھی خط لکھے گئے جس کیساتھ شوگر کمیشن رپورٹ بھی بھجوائی گئی۔خط کے متن میں کہا گیا ایف بی آر شوگر ملز کی بے نامی ٹرانزیکشنز کی تحقیقات کرے، نیب شوگر کمیشن کے نتائج کی روشنی میں ذمہ داران کا تعین کرے۔ نیب کو شوگر ملز اور مالکان کے مالی معاملات کی تحقیقات کا کہا گیا۔

ٹیم تشکیل

مزید :

صفحہ اول -