فضل الرحمٰن عید کے بعد تحریک چلانے کا چسکا پورا کر لیں،حشر پہلے جیسا ہوگا:فیاض الحسن

فضل الرحمٰن عید کے بعد تحریک چلانے کا چسکا پورا کر لیں،حشر پہلے جیسا ...

  

لاہور (جنرل رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن بھی عید کے بعد اپوزیشن جماعتوں سے مل کر ایک بار پھر تحریک چلانے کا چسکا پورا کر لیں۔ اس نام نہاد تحریک کا حشر بھی سابق تحریکوں سے مختلف نہیں ہو گا۔ اپنے ردعمل میں فیاض الحسن چوہا ن نے کہا کہ سارے منظرنامے سے مولانا فضل الرحمان اور غیر متحدہ اپوزیشن کو عقل آ جانی چاہئے۔ مولانا کی شہباز شریف اور بلاول زرداری کو ملانے کی ساری جدوجہد پر پہلے ہی پانی پھر چکا ہے۔ شہباز اور بلاول کی مشترکہ پریس کانفرنس کے آخری دو منٹ نے ان کے اتحاد کا پول کھول دیا۔ دونوں رہنماؤں کی ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالنے کی ناکام کوشش ساری پاکستانی عوام نے دیکھی۔ سینیٹ سے دو انتہائی اہم بلوں کی منظوری پر وزیراعظم عمران خان اور انکی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔ اس قانون سازی سے پاکستان کا ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی ڈیڈ لائن تک جلد پہنچنا ممکن ہو سکے گا۔ دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے سے متعلق قانون سازی پاکستان کی بین الاقوامی امن کے لیے کوششوں کی مثال ہے۔ ان بلوں کی منظوری سے بھارت کی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی سازش ایک بات پھر ناکام ہو گئی۔

 فیاض چوہان 

مزید :

صفحہ اول -